کاروان کا حصّہ بنیں

کاروان ایک ایسا فورم ہے جہاں سب اپنے خیالات اور نظریات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ ہم دُنیا بھر میں آباد پاکستانیوں کو یہاں اپنی اپنی کہانی سنانے اور صورت حال کے بارے میں بتانے کی دعوت دیتے ہیں۔ مختلف ملکوں میں رہنے کی وجہ سے ہم سب مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا بھی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ بھی سکتے ہیں۔ میٹنگ پوائنٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر شخص اپنے مسائل پر گفتگو کرسکتا ہے اور یہ بتاسکتا ہے کہ اپنے اپنے معاشرے میں وہ مختلف مسائل سے کیوں کر نمٹتے ہیں۔

کاروان آپ کو اس ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہے۔ آیئے مل کر اس ویب سائٹ کو معلوماتی، مفید اور ایک ایسی جگہ بنائیں جہاں دُنیا کے ہر گوشے میں آباد پاکستانی اپنے دل کی بات کہہ سکیں۔ کاروان لبرل ادارتی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہم ہر قسم کے نقطۂ نظر کو جگہ دیں گے تاہم ہمیں عالمگیر صحافی اصولوں کا احترام کرنا ہوگا۔ یہاں شائع ہونے والی ہر تحریر سے کاروان کے مدیران کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہمارا صرف ایک تقاضا ہے کہ خبر درست ہو اور خیالات اوریجنل ہونے چاہئیں۔