حمزہ شہباز کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے بیرون ملک قیام میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔
حمزہ شہبازکے بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20سال بعد پہلی بچی پیدا ہوئی ہے جو عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ بچی کے دل کا آپریشن تجویز کیا گیا ہے جس کے لیے ان کا بیوی اور بچی کے پاس رہنا ضروری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے بیرون ملک قیام میں دو ہفتوں کی توسیع کردے۔ حمزہ شہبازکی بیرون ملک سے واپسی کی عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کل ختم ہورہی ہے۔
انہیں ہائی کورٹ نے دس روز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Comments:- User is solely responsible for his/her words