رہنما اصول

کاروان آن لائن بلاگ میں خوش آمدید
کاروان آن لائن کا مقصد معلومات کی فراہمی، خبروں کے پس منظر پر تبصرے، آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں نقطۂ نظر اور ان تمام پہلوؤں کو منفرد، سنجیدہ اور پروفیشنل انداز میں اُجاگر کرنا ہے جو ہمارے اور ہمارے ملک کے شب وروز پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کاروان آن لائن ان سب لوگوں کے لئے جگہ فراہم کرے گا جو اپنی رائے اور صورت حال کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔

کاروان آن لائن صحافتی آداب اور آزادئ اظہار کے عالمی اُصولوں کو تسلیم کرتا ہے اور ان رہنما اصولوں پر عمل کرے گا جو انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس IFJ نے وضع کئے ہیں۔
کاروان رنگ، نسل، عقیدے اور علاقائیت کی بنیاد پر تقسیم کے خلاف ہے اور ایسے تمام تعصبات کے خلاف کام کرے گا۔
کاروان آن لائن انسانوں اور ثقافتوں میں مواصلت اور تفہیم کو فروغ دے گا۔
کاروان آن لائن ایک دوسرے کو قبول کرنے، باہم احترام اور قوت برداشت کی ترویج کا فرض نبھائے گا۔
ہمارا نصب العین ہے کہ اپنا احترام کروانے کے لئے ضروری ہے کہ دوسرے عقیدوں اور ثقافتوں اور معاشرتی رسم ورواج کا احترام کیا جائے ہمارا مقصد احترام آدمیت کو ;فروغ دینا اور لاعلمی کی بناء پر پیدا ہونے والے تعصبات کو ختم کرنا ہے۔
کاروان آن لائن ہر قسم کی آراء اور مشوروں کا خیرمقدم کرے گا۔
ہم مکمل آزادی رائے پر یقین رکھتے ہیں لیکن یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ آزادی ذمہ داری کا تقاضا بھی کرتی ہے۔ کاروان اس ذمہ داری کی ترویج کرے گا۔
کاروان آن لائن میں شائع ہونے والی ہر رائے اور تبصرے پر اظہار رائے کیا جاسکتا ہے۔ ہم اختلاف رائے کو انسانی اور جمہوری رویوں کے فروغ و ارتقا کے لئے ضروری سمجھتے ہیں۔
اس سائٹ کی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ حیثیت کو محفوظ رکھنے کے لئے ادارے کے ایڈیٹرز بھیجی جانے والی آراء کو پڑھنے کے بعد شائع کریں گے۔ لیکن ان میں قطع دبرید نہیں کی جائے گی۔
اداراہ انتہائی غیر اخلاقی، غیر قانونی، متعصبانہ اور نفرت انگیز مواد کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ لیکن اس حق کو رائے کے اظہار پر قدغن کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔
کاروان آن لائن کسی ایک عقیدے یا سیاسی نظریئے کی ترویج نہیں کرے گا۔ ہم ہر عقیدے، لوگوں کے حقوق اور انسانوں کی بہبود اور بھلائی کے لئے کام کریں گے۔
کاروان آن لائن ہر قسم کی آراء اور مشوروں کا خیرمقدم کرے گا۔
کاروان آن لائن ایک اوپن ڈبیٹ فورم کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ اسی لئے یہاں پر ہر قسم کی آراء کا اظہار آنے کی آزادی ہوگی۔ تاہم کاروان آن لائن پر ظاہر کئے گئے خیالات ہر لکھنے والی کے ذاتی ہوں گے اور وہ خود ہی ان کا ذمہ دار بھی ٹھہرے گا۔ ادارہ کاروان کا ان خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کاروان آن لائن ان خیالات کے بارے میں کسی قسم کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کرے گا۔