شہر شہر


  وقت اشاعت: 05 2017

ہم سب منفی پراپیگنڈے کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ کسی بھی چیز کا منفی پہلو پہلے دیکھتے ہیں، چاہے یہ کسی شخص یا کسی جگہ کے بارے میں ہو۔ سندھ کے ضلع تھر کے بارے میں تو اتنی منفی باتیں پتہ چلیں کہ ہم اس طرف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔ سندھ کا دور افتادہ صحرا جہاں بھوک، قحط، پانی کی کمی، بیماری سے مرتے بچے ، جانوروں کی اموات۔ تھر کول پراجیکٹ 2 کے دورے نے ان منفی تاثرات کو زائل ہی نہیں کیا بلکہ ختم کردیا۔ جی ہاں پی ایف سی سی کی طرف سے ہم اینگرو کمپنی کے مہمان تھے جس میں تھر کول پاور پراجیکٹ 2 کا تفصیلی دورہ اور ننگر پارکر کی سیر شامل تھی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 04 2017

تحریک لبیک یارسول اللہ اور پاکستان سنّی تحریک کے اشتراک سے ختم نبوت کی شق کے انتخابی حلف نامے میں مبینہ ترمیم کے تنازعے پہ اسلام آباد میں دیا جانے والا دھرنا مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایس آئی کی ثالثی کے ذریعے سے ختم کرلیا گیا۔ فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایس آئی، رینجرز کو کردار ادا کرنے کو وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا تھا۔ اسلام آباد کا دھرنا تو اپنے اختتام کو پہنچ گیا لیکن لاہور میں موجود دھرنا تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنما ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کی قیادت میں جاری و ساری رہا ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 16 2017

سندھی مہان ادیب ابراہیم جویو کا 103 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ میں نے یہ خبر ایک چائے کے ہوٹل کی میز کے گرد بیٹھے سنی اور چونک کر ٹی وی سکرین کی طرف دیکھنے لگا۔ میرے منہ سے بے اختیار’اوہ‘ نکلا تو اس ہوٹل میں بیٹھے کچی پکی عمر کے نوجوانوں کی نظریں میری طرف اٹھ گئیں۔ ایک منہ پھٹ سا نوجوان جو پاکستان تحریک انصاف کا بڑا حامی ہے مجھ سے پوچھنے لگا، ’کون تھا یہ! عامر بھائی؟‘ میں نے کہا ، ’بہت بڑا ادیب، شاعر، سیاست دان، دانشور۔۔۔ اس نے درجنوں کتابیں لکھی ہیں‘۔ ’اچھا ، کبھی نام نہیں سنا، کسی کتاب میں بھی نہیں پڑھا، نہ اخبارات میں کسی نے اس بارے کچھ لکھا‘۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 06 2017

سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پہ ہراسانی نسواں کا ایشو ایک بار پھر زور و شور سے زیر بحث آرہا ہے ۔ اس بحث میں زیادہ تر آوازیں پاکستانی معاشرے میں عورتوں کی سماجی زندگی کو محدود کرنے والی غالب سوچ اور اس سے جڑی قدامت پرستانہ و تنگ نظری پہ مبنی رویوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔ پاکستان کی ویمن ہاکی ٹیم کی سابق گول کیپر سیدہ سعدیہ اپنی ٹیم کے کوچ مینجر سعید خان کی بدسلوکی اور ہراساں کیے جانے کی شکایت کرنے پہ پاکستان ہاکی ٹیم سے نکال دی گئیں۔ ان کے ساتھ اس واقعے کی گواہ اقرا جاوید جنہوں نے سعدیہ کے ساتھ ہوئی بدسلوکی اور ہراسانی بارے گواہی دینے کا فیصلہ کیا، انہیں بھی ہاکی ٹیم سے نکال دیا گیا ہے ۔ یہ حشر دیکھ کر اس واقعے کی باقی گواہ خاتون ہاکی کی کھلاڑیوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 25 2017

پاکستان گزشتہ 70 برس میں چار مارشل لا اور سترہ جمہوری حکومتیں بھگتا چکا ہے۔ تاہم مقتدر طبقات، میڈیا اور عوام کی سطح پر یہ بحث آج بھی جاری ہے کہ اس مملکت خداداد کی بہتری کس نظام کو اختیار کرنے میں ہے۔ آمریت کے حمایتی طبقات کو بظاہر یہ لگتا ہے کہ جمہوریت کا بوریا بستر گول کرنے اور ڈنڈے کی حکمرانی سے ملکی کو اندرونی استحکام حاصل ہو سکتا ہے جو معاشی ترقی اور مبینہ کرپٹ سیاسی قیادت سے نجات کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ تاہم تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر سماجی اور معاشی خرابیوں کے بیج فوجی حکمرانوں کے دور میں ہی بوئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 10 ستمبر 2017

پاکستان کا سوشل اور مین سٹریم میڈیا ان دنوں روہنگیا مسلمانوں کے غم میں بے حال ہے ۔ سوشل میڈیا پر لوگ اپنی عید، حج کی دعاؤں اور مبارک بادوں کے پیغامات میں ان کا تذکرہ کرکے اپنے جذبات کو ٹھنڈا کر رہے ہیں اور خود کو تسلی دے رہے ہیں کہ وہ درد دل رکھنے والے مسلمان ہیں جو اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس ساری بحث کا نچوڑ یہ ہے کہ دنیا بھر میں صرف مسلمان ہی زیر عتاب ہیں۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کی مدد نہیں کرتی۔ یہی سلوک اگر کہیں مسیحی کمیونٹی سے ہو رہا ہوتا تو اب تک سلامتی کونسل، نیٹو اور یورپی یونین سب متحرک ہو چکے ہوتے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 08 ستمبر 2017

ہمارے ہاں مغرب کے بارے میں کئی فکری مغالطے پائے جاتے ہیں۔ ان میں ایک مغالطہ یہ ہے کہ مغرب میں لوگ بہت بے حس ہیں۔ ایک دوسرے سے لا تعلق ہیں۔ بے گانہ ہیں۔ خود غرض ہیں۔ مطلب پرست ہیں۔ دوسروں کا دکھ درد محسوس نہیں کرتے ۔ یہ بہت ہی عام مغالطہ ہے جو بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے ۔  بد قسمتی سے ہمارے لکھاری اور دانشور نما لوگ ، جو سماج میں رائے بناتے ہیں، ان کی ایک بڑی اکثریت بھی اس مغالطے کا شکار ہے ، چنانچہ اس کا کھلا اظہار ہم آئے دن بے شمار اخباری کالموں میں پڑھتے ہیں۔ ٹیلی ویژن پر ہونے والی گفتگو میں سنتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 10 اگست 2017

پاکستان دنیا کا وہ بدقسمت ملک ہے جہاں دو آمریتوں کے درمیانی عرصے کو جمہوریت کہا جاتا ہے۔ اس کلیے کو حقیقت مان لیا جائے تو موجودہ جمہوری دور اپنی طبعی عمر پوری کرنے کے قریب ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نااہلی کے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے کی بجائے لانگ مارچ سے مزید خدشات جنم لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 07 اگست 2017

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل تحریک انصاف کے قائدین فخریہ دعویٰ کرتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے چالیس سے زائد اراکین اسمبلی اعلان بغاوت کرکے تحریک انصاف میں آنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں جبکہ شیخ رشید ایسے اراکین کی تعداد ساٹھ سے زائد بتاتے تھے۔ ان کا دعویٰ تھے کہ تبدیلی کا ہم سفر بننے والوں میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والوں کی اکثریت ہوگی اور شاید چوہدری نثار اس قافلے کے سالار ہوں گے.

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 28 جولائی 2017

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج  جسٹس محمد قاسم خاں اور صدرہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن شیر زمان قریشی کے درمیان ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تلخی ہوگئی جو اتنی بڑھی کہ جج عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ بار کے صدرقریشی نے وکلا کو جج کے رویے کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی، جس کے نتیجے میں ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کام بند کرا دیا گیا ۔

مزید پڑھیں

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...