پاکستان میں کورونا اعداد و شمار کے بارے میں شبہات، ٹیسٹ کم کردیے گئے

  • اتوار 12 / جولائی / 2020
  • 750

ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 856 ہوچکی ہے جبکہ 5 ہزار 197 افراد لقمہ اجل بھی بنے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ 27 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور پانچ لاکھ 65 ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔

اتوار کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے 721 نئے کیسز اور 27 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 3 ہزار 566 افراد شفایاب ہوگئے۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے لڑنے کے لیے درست، قابل بھروسہ اور فوری ڈیٹا جمع کیے بغیر اس مرض کے پھیلاؤ کو سمجھنا اور اس کے خطرے کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرنا دشوار ہے۔ لیکن پاکستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں ٹیسٹ کرنے کی رفتار کم کی جارہی ہے۔

جون کے مہینے میں پاکستان میں ٹیسٹنگ اور متاثرہ افراد، دونوں کی تعداد میں واضح اور اچانک کمی سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کئی نے اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے۔  ٹیسٹنگ اور متاثرین کی گرتی ہوئی تعداد پر کئی ناقدین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پاکستان میں کووڈ 19 سے متعلق جمع کیے جانے والے اعداد و شمار میں کوئی کمی بیشی تو نہیں۔ یہ شبہات دن بدن قوی ہورہیے ہیں۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اب تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے باوجود ماسک پہننے سے گریز کرتے آئے تھے، اب انہوں نے بھی ماسک پہننا شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ہفتے کو ایک فوجی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے ایک اسپتال میں زیرِ علاج زخمی فوجیوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پہلی مرتبہ  فیس ماسک پہنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس سے قبل ماسک پہننے یا دوسرے امریکیوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دینے سے انکار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا یا نہ پہننا ہر انسان کی ذانی پسند کا معاملہ ہے۔ پہلی بار ماسک پہننے سے متعلق وضاحت پیش ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں تھے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے مناسب وقت اور جگہ ہوتی ہے۔

عمجدبغ نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ سے زائد  ہوچکی ہےجب کہ ایک لاکھ 34 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

یورپ کے ملک جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 248 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 709 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں 9 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ 84 ہزار کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

loading...