امیتابھ، ابھییشک، ایشوریا اور ان کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق

  • اتوار 12 / جولائی / 2020
  • 1180

بولی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مثبت ٹیسٹ کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ ان کے اہل خانہ اور ان کے قریب رہنے والے ملازمین کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔

امیتابھ بچن کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد یہ خبریں بھی تھیں کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی، مگر ہسپتال اور اداکار کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

امیتابھ بچن کے بعد ان کے بیٹۓ اداکار ابھیشیک بچن نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ امیتابھ اور ابھیشیک بچن میں کورونا کی تصدیق کے ایک دن بعد 12 جولائی کو ایشوریا ان کی بیٹی ارادھیا بچن کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا.

ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی  گھر میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔ بچن خاندان کی طرح بولی وڈ کے سینیئر اداکار انوپم کھیر کے اہل خانہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی۔ انوپم کھیر نے ایک ویڈیو میں تصدیق کی کہ ان کی والدہ، بھائی، بھابھی اور بھتیجی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار نے تصدیق کی کہ ان کے اپنے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔  انوپم کھیر کے مطابق انہوں نے والدہ کو ہسپتال داخل کرادیا ہے جب کہ بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو گھر میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کے گھر کے سیکیورٹی گارڈ میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے گھر کو بھی سیل کردیا گیا۔ اداکارہ کے گھر کا چوکیدار میں کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی انتظامیہ نے اداکارہ کے گھر کو سیل کرکے اسے ڈس انفیکٹ کرنا شروع کردیا۔

بولی وڈ اسٹار عامر خان نے 10 دن قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے کچھ ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد اداکار نے اہل خانہ سمیت کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا۔ تاہم اداکار کے تمام اہل خانہ کے ٹیسٹ منفی آئے۔

معروف اداکار کرن کھیر میں بھی رواں برس 14 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ محض 10 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد 24 مئی کو صحت یاب ہوگئے تھے۔ ان سے قبل اداکارہ زویا مورانی میں بھی مئی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بھی 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئی تھیں۔

ان سے قبل بولی وڈ کے پروڈیوسر کریم مورانی بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے، تاہم وہ بھی 2 ہفتے قرنطینہ میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔ اسی طرح گلوکارہ وہ اداکارہ کنیکا کپور میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور ان پر تو حکام نے کورونا سے متعلق معلومات خفیہ رکھنے پر مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

loading...