ایران میں کورونا وائرس سے ایک دن مین دو سو اموات

  • منگل 07 / جولائی / 2020
  • 880

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 482 ہوگئے ہیں۔ جبکہ اموات 4 ہزار 838 ہوچکی ہیں۔ دنیا بھر میں 'کووڈ 19' کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اموات پانچ لاکھ 39 ہزار سے زائد ہیں۔

اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ روزانہ متاثر ہورہے ہیں جبکہ درجنوں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ وائرس کی روک تھام کے لیے اب حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنا رہی ہے اور زیادہ متاثر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 77 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 2691 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں وبا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 4839 اور 2306 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دنیا بھر میں 'کووڈ 19' کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اموات پانچ لاکھ 37 ہزار سے زائد ہیں۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 29 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا سے متاثرہ ملکوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 16 لاکھ 23 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ اور 65 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد سات لاکھ 19 ہزار سے زیادہ، اموات 20 ہزار 159 ہو گئیں۔  آسٹریلیا نے دو گنجان آباد ریاستوں کے درمیان سرحد کی بندش کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 200 اموات ہوئی ہیں جو اس ملک میں 'کووڈ 19' سے ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایران میں اس سے قبل ایک دن کی سب سے زیادہ ہلاکتیں اتوار کو رپورٹ ہوئی تھیں جب 163 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ایران کی وزارتِ صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 200 اموات کے بعد عالمی وبا سے ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئی ہے۔

loading...