اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی

  • بدھ 25 / مارچ / 2020
  • 1410

کرونا وائرس کی وجہ سے جاپان میں ہونے والے اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کا فیصلہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو بے اور انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر تھامس کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد سامنے آیا۔ جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اولمپکس منسوخ نہیں ہوں گے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر نے بات پر اتفاق کیا کہ عالمی وبا کے باعث کھیل ملتوی کر دیے جائیں۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر سے گفتگو کے بعد صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے شینزو بے نے مزید کہا کہ اب اولمپکس آئندہ سال یعنی 2021 کے موسم گرما میں ہوں گے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی اور ٹوکیو 2020 کی انتظامی کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھیلوں کی تاریخیں 2020 کے بعد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کھیلوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں اور اولمپکس سے متعلقہ افراد کی صحت کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد  امریکہ بھی کووڈ-19  وائرس کے سبب ٹوکیو اولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے کھلاڑیوں سے کھیلوں کے التوا پر مشاورت کی تھی جس میں تمام کھلاڑیوں نے گیمز کے التوا کے حق میں  رائے کا اظہار کیا۔  امریکہ اولمپکس کی تاریخ کا سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والا ملک ہے۔

loading...