کربلا: مزار پر بھگدڑ سے 31 زائرین جاں بحق

  • منگل 10 / ستمبر / 2019
  • 430

عراق کے شہر کربلا کے ایک مزار میں یوم عاشور کی مناسبت سے جاری جلوس میں بھگدڑ کے نتیجے میں 31 زائرین جاں بحق ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر کربلا کے ایک مزار پر بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔

وزارت کے ترجمان سیف البدر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاکتوں کے اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ واقعے میں  100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ دنیا بھر کی طرح عراق کے شہر کربلا، نجف اور بصرا میں بھی عزا داروں کے ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس کی گئیں۔

واضح رہے کہ عاشورہ کے موقع پر یہ حالیہ تاریخ کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ آج کے دن دنیا بھر کے زائرین کربلا آتے ہیں اور نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا دن عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کو 680 سال قبل کربلا میں ان کے 71 اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا۔ 2005 میں بغداد میں قائم امام خادم کے مزار پر خود کش بمبار کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ہونے والی بھگدڑ میں 965 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔

loading...