پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کریں: ٹرمپ

  • ہفتہ 17 / اگست / 2019
  • 450

وہائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’جموں و کشمیر کی صورت حال  بھارت و پاکستان باہمی مذاکرات کے ذریعے کشیدگی میں کمی لائیں‘۔

وائٹ ہاؤس کے معاون پریس سکریٹری جان ہوگن نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز ٹیلی فون پر بات کی۔ جس میں علاقائی صورت حال کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت پچھلے ماہ وزیر اعظم عمران خان کے  کامیاب دورہ امریکہ  کی ایک کڑی ہے۔

معاون پریس سکریٹری نے کہا کہ ’جموں و کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے صدر نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ بھارت و پاکستان باہمی مذاکرات کے ذریعے کشیدگی میں کمی لائیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’دونوں رہنماؤں نے اس ضمن میں گفت و شنید کی کہ  امریکہ اور پاکستان کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات اور وائٹ ہاؤس میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی قربت کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے ‘۔

loading...